ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسٹیٹ بینک نے صارفین کو دیا مشورہ،اپنے بینک کے اے ٹی ایم کا ہی استعمال کریں

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو دیا مشورہ،اپنے بینک کے اے ٹی ایم کا ہی استعمال کریں

Sat, 22 Oct 2016 04:33:16    S.O. News Service

کولکاتہ،21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)ملک کے بینکاری نظام کی سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد ہندوستان کے سب سے بڑے بینک بھارتیہ اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی)نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بینک کے اے ٹی ایم کا ہی استعمال کریں،اس کے ساتھ ہی ایس بی آئی بلاک کئے گئے6 لاکھ ڈیبٹ کارڈوں کو اگلے 10دن میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ایک سینئر افسر نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ایس بی آئی کے چیف جنرل منیجر (کولکاتہ سرکل)پارتھ پرتم سین گپتا نے کہا کہ جن صارفین کے ڈیبٹ کارڈ بلاک کئے گئے ہیں، ان کو تبدیل کے لئے ہم نے سات 10دن تک ہدف رکھا ہے،ہم اپنے صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ صرف ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کا ہی استعمال کریں۔کہا جا رہا ہے کہ ایس بی آئی کے کارڈ کو جس وائرس نے متاثر کیا ہے، وہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے آیا تھا،اس کے بعد بی آئی نے6 لاکھ ڈیبٹ کارڈ کو بلاک کر دیا۔اندازہ ہے کہ اس وائرس سے مختلف بینکوں کے 30لاکھ سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اعداد و شمار 62لاکھ تک جا سکتا ہے،اس دوران ایس بی آئی کا پورا خیال ریٹیل قرض کاروبار کو بڑھانے پر ہے۔سین گپتا نے کہا کہ اس تہوار میں ہم نے 1000کروڑ روپے کے قرض بانٹنے کا ہدف رکھا ہے جبکہ گزشتہ سال اس دوران 700کروڑ روپے کے قرض بانٹے گئے تھے۔اس دوران جتنے بھی قرض بانٹے جائیں گے، اس کا ایک حصہ بینک کچھ منتخب ہوئے این جی او کو دے گا جو تعلیم، صحت، ماحول اور پناہ جیسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
 


Share: